ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان میں کانگریس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: بھنور جتیندر سنگھ

راجستھان میں کانگریس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں: بھنور جتیندر سنگھ

Sat, 18 Jul 2020 17:31:26    S.O. News Service

الور،18؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق مرکزی وزیر بھنور جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ راجستھان میں کانگریس کے پاس اکثریت کے لحاظ سے ایم ایل اے موجود ہیں لہٰذا ریاستی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جتیندر سنگھ نے آج راجستھان میں الور میں کہا کہ سچن پائلٹ کی کوئی شناخت ہے تو صرف کانگریس سے ہی ہے۔ کانگریس حکومت میں سچن پائلٹ کو کانگریس میں توجہ نہ دینے اور وزیراعلی اشوک گہلوت سے خوش نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے۔ سچن پائلٹ میرے دوست ہیں، ساتھ میں وزیر رہے ہیں اور کم عمر میں کانگریس نے ان کو اتنی بڑی شناخت دی ہےیہ کم بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی عمر میں رکن پارلیمنٹ بننا، ریاستی صدر بننا، مرکزی وزیر بننا، راجستھان کا نائب وزیراعلی بننا۔ پارٹی نے ہی انہیں اتنا بڑا بتایا ہے اور آن ان کی شناخت پارٹی کی وجہ سے ہی ہے۔ انہیں نوجوان ہونے کے ناطے کئی موقع دیئے گئے۔

جتیندر سنگھ نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ مواقع کانگریس نے ہی دیئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی ریاستوں مں کئی ایم ایل اے اور ارکان پارلیمنٹ کے نام لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے قومی لیڈر راہل گاندھی نے نوجوانوں کو سب سے زیادہ کانگریس میں موقع دیا ہے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک سبھی نوجوانوں کو سیاست میں موقع دیا گیا۔ یہ افسوسناک بات ہے کہ نئی نسل کانگریس کے سینئر لیڈروں سے سیکھنا نہیں چاہتی۔


Share: